2 جنوری 2015 - 20:21
کراچی:  شیعہ جوان سکندر رضوی کی بوری میں بند لاش برآمد+ تصویر

کراچی کے علاقے حب ریور روڈ سے پاسپورٹ آفس کے ملازم سکندر رضوی عرف(کاشف پاسپورٹ) کی بوری میں بندی لاش ملی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے حب ریور روڈ سے پاسپورٹ آفس کے ملازم سکندر رضوی عرف(کاشف پاسپورٹ) کی بوری میں بندلاش ملی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق تکفیری دیوبندی دہشتگرد ٹولہ اہلسنت والجماعت(سپاہ صحابہ) کے دہشتگردوں نے سکندر رضوی کو تشدد کے بعد شہید کیا اور ان کے جسد خاکی کو بوری میں بند کرکے حب رویور روڈ پر رکھ دیا گیا۔

شہید سکندر رضوی کا کراچی سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت ایم کیو ایم سے تعلق بتایا جاتا تھا شہید کی جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی منتقل کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169